درخت کاٹنے سے آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) معروف کاروبار ی ، سماجی شخصیت اور ممبرایف پی سی سی آئی محمد ظفر معراج نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ کے باعث گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے اس ضمن میں ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی جائے اور نوجوان نسل میں آگاہی پیدا کی جائے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کی طرح پٹرول ، ڈیزل پر چلنے والی تمام گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کو بجلی پر چلانے کی نہ صرف ترغیب دینا ہو گی بلکہ حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی اور مہم ضروری ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے بالخصوص درخت کاٹے جانے اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ماحول کی آلودگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کے باعث نہ صرف درجہ حرارت بڑھ رہا ہے بلکہ لوگ مختلف النوع مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت ڈیزل، پٹرول پر چلنے والی تمام گاڑیوں کو الیکٹرک سسٹم پر لانے کیلئے خصوصی مہم اور اقدامات کا آغاز کرے اس طرح آئندہ آنے والے صرف 5سالوں میں ڈیزل، پٹرول کا استعمال زیرو ہو جائے گا عوام کو صاف ماحول میسر آئے گا۔انہوںنے کہا ہے کہ اس وقت پٹرول ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بہت زیادہ آلودگی ہو چکی ہے ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے نہ صرف درخت لگائے جائیں بلکہ پٹرولیم مصنوعات پر چلنے والی تمام گاڑیوں کو الیکٹر کیاجائے اس سلسلہ میں حکومت اپنا کردار ادا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں