درخت گرنے سے محنت کش نیچے آکر جاں بحق

گوجرہ ( نامہ نگار) درخت ٹوٹ کر گرنے سے محنت کش نیچے آ کر جا ں بحق ہو گیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 159 گ ب گگو ما ہل کا محنت کش محمد عظیم اڈا مونگی بنگلہ پر مزدوری کر نے میں مصروف تھا کہ نہر گوگیرہ کے کنارے سفیدہ کا درخت اچانک ٹوٹ کر اس پر گر گیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل گوجرہ منتقل کیا گیا جہا ں سے مخدوش حالت کے پیش نظر الا ئیڈ ہسپتا ل فیصل آ باد ریفر کردیا گیا جہا ں پر وہ موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا متو فی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرا م مچ گیا جو چار بچو ں کا باپ بیا ن کیا جاتا ہے متوفی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقا می قبرستا ن میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں