92

درسگاہ خدمت مرکزکے زیرانتظام افطاردسترخوان کا اہتمام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) درسگاہ خدمت مرکز کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک میں شاہ کونین ۖافطار دسترخوان کا اہتمام معروف روحانی شخصیت حاجی غلام فرید نظامی ‘ ڈائریکٹر خدمت پروگرامز رائے محمد ناصر نقشبندی ‘ محمد جنید آصف ‘ شیخ ابرار باری ‘ ڈاکٹر شہزاد محمود ‘ سعد فرید چشتی ‘ ڈاکٹر ہارون اصغر نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر خدمت پروگرامز راے محمد ناصر نقشبندی نے کہا کہ ہر سال کی طرح رواں ماہ رمضان المبارک میں بھی روزہ دار احباب کیلئے پرتکلف افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں لذیر پکوان سے روزہ دار احباب کی افطاری کروائی جائے گی۔ حاجی غلام فرید نظامی نے کہا کہ درسگاہ خدمت مرکز کی صحت ‘تعلیم ‘ پانی کی فراہمی ‘ معذور افراد کی بحالی جیسے فلاحی شعبہ جات میں بہترین خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں ۔ افطار دسترخوان میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں