47

درندہ صفت ملزمان نے 3بچوں کے گلے کاٹ کر ماں کو زہر دیدیا

ساہیوال(بیوروچیف)ساہیوال کے نواحی گاں میں نامعلوم افراد نے تین بچوں کو گلا کاٹ کر قتل جبکہ ماں کو زہر پلادیا۔ساہیوال کے نواحی گاں چودہ ایل میں نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہونے کے بعد ماں کو زہر پلایا جبکہ اس کے تین بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کر کے قتل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والے بچوں میں دو بہنیں 7 سالہ علیشا، پانچ سالہ سعدیہ اور ایک ڈھائی سالہ بھائی فرقان شامل ہے۔ ایس ایچ او تھانہ کسووال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے تاہم قتل کی وجوہات کا ابتدائی تفتیش میں تعین نہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں