دریاؤں کی سطح بلند’بند ٹوٹنے سے بستیاں سیلاب میں گھر گئیں

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث دریائوں کی سطح بلند ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں دریائے سندھ سے متاثرہ علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا جس کے نتیجے میں 7ہزار سے زائد لوگ اور 100کے قریب بستیاں سیلابی پانی میں گھرگئیں۔ ڈی جی خان میں تونسہ کے مقام پر کچے کے علاقے زیرِ آب آگئے جس کے نتیجے میں 70سے زائد بستیاں، پل اور سڑکیں متاثر ہوئیں۔بتایا جارہا ہے کہ کچے کے علاقے میں مقیم 150سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر خیرپور ٹامیوالی میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے آس پاس سینکڑوں ایکڑ پر محیط فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا، صورتحال نے علاقہ مکینوں کو پریشان کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں