دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافہ

لاہور (بیوروچیف) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائوں میں پانی کی سطح میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائوں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 7جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 6جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقت ور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رود کوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں۔دوسری جانب ایم ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اسلام آباد، پنجاب اور بالائی علاقوں میں 5 سے 10 جولائی تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 6سے 8جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کوہستان، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں