دریائوں کے کناروں سے سونے کی تلاش پرپابندی

پشاور (بیوروچیف) محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے دریائے کابل،سوات اور دریائے سندھ کے کنارے سونے کی غیر قانونی تلاش پر پابندی عائد کردی،کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری اور سامان ضبط کردیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پابندی لگا دی، جاری اعلامیہ میں صوابی،سوات،نوشہرہ ،کوہاٹ اورکرک کے ڈپٹی کمشنروں کوفوری طور پر پابندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،پابندی کا نفاذ ساٹھ دن کے لئے ہوگا ۔اعلامیہ کیمطابق دریائوں کیکنارے غیرقانونی کھدائی سے آلودگی اور کٹا کے خدشات ہیں جبکہ ماحول اور امن وامان کو بھی خطرات لاحق ہورہا ہے،غیرقانونی کان کنی میں استعمال ہونے والی مشینری اور سامان ضبط کیا جائیگا،جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پردفعہ 188تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں