دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند

احمد پور سیال (نامہ نگار)ضلع جھنگ میں اٹھارہ ہزاری کے قریب دریائے جہلم میں پانی سطح اچانک بلند ہونے سیدریاکے نزدیک سینکڑوں ایکڑ اراضی پر تیار گندم کی فصل میں پانی داخل ہوگیا ۔دریا میں طغیانی سے ماچھیوال، مچھیانہ، کوٹ ملدے،منڈے سید موضع عمرانہ سمیت درجنوں بستیاں متاثرہوئی ہیں۔ چارہ، کماد،سرسوں سمیت گندم کی تیار فصل زیر آب آگئیں ۔ہیڈتریموں سے پانی کا مبینہ اخراج نہ کرنے پر کسانوں نے احتجاج کیا۔کسانوں نے کہا کہ فصلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں