در فشاں ڈائٹ بھی کرتی ہیں اور میٹھا شوق سے کھاتی ہیں

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار علی طاہر نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ در فشاں سلیم فٹ رہنے کے لیے ایک طرف بھرپور ڈائٹ کرتی ہیں تو دوسری طرف میٹھی غذائیں بھی شوق سے کھاتی ہیں۔علی طاہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں ایک ایک سیگمنٹ میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کون سی شوبز شخصیات ہیں جو ڈائٹ تو کرتی ہیں لیکن ساتھ میں دوسری غذائیں بھی کھاتے ہیں۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے علی طاہر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر ہمایوں سعید اداکار نہ ہوتے تو کامیاب کاروباری شخص ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں