43

دس دن کے لئے ریلوے روڈ پر لفٹر بند کروا دیا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ریلوے روڈ آفتاب بٹ نے کہا کہ ہم نے ٹریفک پولیس آفیسر سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ مارکیٹ سے لفٹر بند کر دیں کیونکہ اس کی وجہ سے کا ر و با ر متاثر ہوتا ہے ریلوے روڈ پر کھبی بھی ٹریفک جام نہیں ہوتی ہے اس لیے کار لفٹر کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ دس دن لفٹر بند کر کے دیکھ لیں جس پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میاں خالد نے دس دن کے لیے ریلوے روڈ پر لفٹر بند کروا دیا ہے اب ہم دوکانداروں کا بھی فرض ہے کہ آنے والے کسٹمر کو گاڈی سڑک کے ساتھ کھڑی کرنے کا کہیں انشا اللہ اگر ریلوے روڈ پر ٹریفک کے بہا میں رکاوٹ پیدا نہ ہوئی تو لفٹر کو مکمل طور پر ختم کرواہینگے تاکہ دو ہزار روپے کا نقصان نہ ہوں ہم چیف ٹریفک آفیسر رحان صاحب اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر میاں خالد علیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری درخواست پر ریلوے روڈ پر لفٹر دس دن کے لیے بند کروایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں