واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوبارہ صدر بنا تو سیاسی دشمنوں کے ساتھ وہی کروں گا جو اس وقت میرے ساتھ کیا جارہا ہے۔اپنے بیان میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو وارننگ جاری کردی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو اپنے دور اقتدار میں گرفتار نہ کرنے کے سوال پر کہا کہ اب میرے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔سابق امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف تمام کیسز کے پیچھے امریکی صدر جو بائیڈن کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2020 کا الیکشن خراب کرنے اور خفیہ سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھنے کے معاملات میں اس وقت91 کرمنل چارجز کا سامنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
73