دشمن پاکستان پر حملہ کرنے سے قبل سو مرتبہ سوچے گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستانی فوج دشمن کے ہر وار کے مقابلے کی صلاحیت رکھتی ہے’ پاکستان ایٹمی قوت ہے’ آج اگر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے تو اس میں غازیوں اور شہدا کی قربانیاں اور نواز شریف کی کوشش ہے’ ان خیالات کا اظہار سٹی صدر مسلم لیگ (ن) لیبرونگ توصیف نواز خان نے اپنے ڈیرے سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر حسن خان’ ہاشم توصیف خان’ میاں اجمل’ اخواص قریشی’ چوہدری سخاوت’ جاوید اقبال ننھا’ سردار لاہوریا’ رانا ارشاد’ میاں زاہد’ میاں شفیق’ میاں راشد’ میجر سلیم’ فاروق ایوب’ فیصل ساہی’ رانا فہیم’ میاں صابرتبسم’ میاں مجاہد’ رجب غفاری بھی موجود تھے’توصیف نواز خان نے کہا کہ اس وقت ہم افواج پاکستان کے ساتھے کھڑے ہیں’ ہماری فوج میں اتنی صلاحیت اور طاقت ہے کہ وہ ارض وطن کے چپے’ چپے کی حفاظت کر سکے اور دشمن کے دانت کھٹے کر سکے’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستانی قوم اور افواج کو اتنی طاقت دی ہے کہ ہم دشمن کا مقابلہ کر سکتے ہیں، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے جس کی وجہ سے دشمن پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا’ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو کسی نے ترقی دینے کا سوچا تو نواز شریف نے سوچا، ن لیگی قائد ہی نے سڑکوں کا جال بچھایا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا’ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں