26

دشمن پاکستان کو ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید آفتاب عظیم بخاری نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پربم دھماکہ اوراسکے نتیجہ میں بیگناہ مارے جانے شہریوں کی شہادت پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کے استحکام امن وامان کوتباہ وبرباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑ رہے،دہشتگردی کی مسلسل کارر و ا ئیوں نے پوری قوم کو ذہنی اذیت میں مبتلاکرکے رکھ دیا ہے، ملکی سالمیت کے خلاف دشمن کے عزائم کوخاک میں ملائے بغیر ملکی استحکام خوش حالی تعمیر وترقی ممکن نہیں، دشمن پاکستان کوناکام ریاست ثابت کرناچاہتے ہیں، سیکیورٹی اداروں سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن کامطالبہ کرتے ہیں، دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ، بم دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انکوطبی سہولیات فراہم کی جائیں، بم دھماکے کے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے، دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام یقینی بنائی جائے، ارض وطن پاکستان ایسے مزید سانحات کا متحمل نہیں ہے ایسے واقعات کے تدارک کے لیے سنجیدہ عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں