1

دشمن کے شہر سونامی سے تباہ کرنیوالا ایٹمی تارپیڈو ایجاد

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی سائنس دانوں نے دشمن کے ساحلی شہروں کو زبردست سونامی لہروں سے تباہ کرنے کیلیے پوزیڈون نامی ایٹمی تارپیڈو ایجاد کر لیا۔اس 65فٹ لمبے اور سمندر کے اندر 115میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتے ہتھیار پر ایک سو میگا ٹن وزنی ایٹم بم لادا جا سکتا ہے۔یہ ہتھار ٹارگٹ شدہ ساحلی شہر کے نزدیک جا کر پھٹے گا۔ تب ایٹم بم پھٹنے سے 1600 فٹ اونچی سونامی لہریں جنم لے کر شہر تباہ وبرباد کر ڈالیں گی۔یہ روسی ہتھیار اس لیے بڑا خطرناک کہ امریکہ بھی اسے روکنے کا کوئی ذریعہ نہیں رکھتا۔ اسی لیے امریکی ساحلی شہروں میں مقیم لوگ اس ایٹمی تارپیڈو سے کافی خوفزدہ ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں