1

دشمن ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملکی حالات کو خراب کرنے کے ہندوستان اور افغا نستا ن گھنونی سازش کھیل رہا ہے اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونیوالے افسوسنا ک دھماکے کی مذمت کی ہے امام بارگاہ میں ہو نے والا دھماکہ انسانیت پر حملہ ہے، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے نہ تو انسان کہلانے کے حقدار ہیں اور نہ ہی ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق ہے یہ ملک کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی ایک گھناؤ نی سازش ہے انہوں نے زور دیا کہ اس مشکل گھڑی میں پوری قوم کو مسلکی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہونیکی ضرورت ہے دشمن ہماری صفوں میں انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے جسے ہم باہمی اتحاد سے ناکام بنا دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں