دعا لیپا نے فلسطین مخالف موقف پر ایجنٹ کو فارغ کر دیا

لندن (شوبز نیوز)معروف برطانوی پاپ گلوکارہ دعا لیپا نے فلسطین مخالف موقف پر اپنے دیرینہ ایجنٹ کو برطرف کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایجنٹ نے حال ہی میں ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں آئرلینڈ کے پرو فلسطینی ریپ گروپ نی کیپ کو گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایجنٹ ڈیوڈ لیوی میوزک انڈسٹری کی ان چند شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے فیسٹیول کے بانی مائیکل ایوس کو یہ خط بھیجا تھا، تاہم یہ خط بعد میں لیک ہوگیا اور کئی فنکاروں نے اس کی مذمت کی، جس کے باوجود گروپ نی کیپ نے حسبِ پروگرام پرفارم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں