دعا ہے قومی ٹیم جیت کا سلسلہ برقرار رکھے’ کامران اکمل

لاہور (سپورٹس نیوز)سابق کرکٹر کامران اکمل نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی غلطی کی نشاندہی کردی۔اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ نعمان علی نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان نے دو فاسٹ بولرز کھلا کر غلطی کی تھی ہمیں تین اسپنرز کے ساتھ جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ نعمان علی عمر زیادہ ہونے کے باوجود تھکا نہیں اور شاندار بولنگ کی، شاہین کا کردار بھی اہم تھا چار وکٹیں حاصل کیں۔کامران اکمل نے کہا کہ پہلی اننگز کی لیڈ کی وجہ سے ہم یہ میچ جیت گئے دوسری اننگز میں 167 رنز پر آٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں