دعا ہے کہ کسی کی بھی موت تنہائی۔ خالی کمرے یا خاموشی میں نہ آئے’ درفشاں سلیم

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے دعا کی ہے کہ موت کسی کو خاموشی، تنہائی یا خالی کمرے میں نہ آئے۔اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کی اصل خوبصورتی بڑے خوابوں یا شاندار کامیابیوں میں نہیں بلکہ ان چھوٹے، سادہ لمحات میں چھپی ہوتی ہے جنہیں ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔انہوں نے خوشی کے درمیان آنے والے آنسوں، خاموشی میں چھپی محبت، یا کسی اپنے قریبی شخص کے ساتھ گزارے گئے لمحوں کو زندگی کی اصل خوبصورتی اور خوشیاں قرار دیا۔اداکارہ نے لکھا کہ اکثر لوگ تنہائی میں صحیح وقت یا کسی بڑی کامیابی کے انتظار میں تنہا سانس لے کر زندگی گزار دیتے ہیں مگر زندگی کسی وقت کی پابند ہے، نہ کسی بڑے موقع کی، وہ لمحہ جو ابھی ہے، وہی زندگی ہے۔درفشاں سلیم نے لکھا کہ موت جو شاید زندگی کا سب سے خاموش اور ناگہانی پہلو ہے، کسی اعلان کے بغیر آتی ہے۔ چاہے انسان نیند میں ہو، کھانے کی میز پر، کسی اپنے کو گلے لگاتے ہوئے، یا ایک عام دن میں جب آپ کوئی کھیل کھیل رہے ہوں، موت کسی وقت بھی آ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں