46

دعوت اسلامی سیلاب زدگان کی ہرممکنہ مدد کرنے کیلئے کوشاں ہے

چنیوٹ(نامہ نگار )دعوت اسلامی چنیوٹ کی جانب سے سیلاب زدگان کو سردی سے محفوظ بنانے کیلئے 2500 بستروں پر مشتمل امدادی سامان کا پانچ گاڑیوں کے امدادی سامان کا قافلہ جنوبی پنجاب کے علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے زیر انتظام فیضان مدینہ مدنی مرکز چنیوٹ کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد اور شدید سردی سے محفوظ بنانے کیلئے 2500 بستروں کپڑوں اور دیگر سامان کا قافلہ جوکہ پانچ گاڑیوں پر مشتمل تھا جنوبی پنجاب کے علاقوں میں روانہ کردیا گیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مہر فضل عباس ہرل، انچارج شکایات سیل وزیر اعلیٰ پنجاب اسد ریاض بلوچ، ڈویژن فیصل آباد کے نگران حاجی سلیم عطاری اور ضلع چنیوٹ کے نگران اعظم عطاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی سیلاب زدگان کی ہر ممکنہ مدد کے لیے کوشاں ہے اور سیلاب زدگان کو سردی سے محفوظ بنانے کیلئے 35 ہزار بستروں کو بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے اور آج چنیوٹ سے 2500 بستر جنوبی پنجاب کو بھجوائے جارہے ہیں اور مشکل میں گھرے بھائیوں کی مدد کے لیے دعوت اسلامی پوری قوت و توانائی کے ساتھ امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں