31

دعویٰ سے کہتا ہوں عمران خان گرفتار اورنااہل بھی ہونگے

فیصل آباد(پ ر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسراراحمدمنے خا ن نے کہا ہے کہ مخالفین کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کرنے والے خو د غیرت مند نہیں ضرورت مند ہیں۔ مینار پاکستان میں جس طرح کی گفتگو کی گئی ہے اس سے ثابت ہے کہ یہ بدتہذیب اوراخلاقی ا قد ار سے محروم ہے۔اُن سے اخلا قیا ت کی توقع بھی نہیں۔دعویٰ سے کہتا ہوں کہ چند ماہ نہیں چند ہفتوں تک عمران خان نااہل بھی ہوں گے اورگرفتاربھی جس کے بعد اُنہیں سہولت کاروں سمیت اپنے ساتھی بھی چھوڑ جائیں گے۔ مقدمات میں ثاقب نثار کی باقیات سے سہولت ملنے کے علاوہ عمران خان کی کسی جگہ سے ضرورت پوری نہیں ہو رہی اس لئے وہ 24 گھنٹے مخالفین کے لئے گھٹیا زبان اور عسکری قیادت سے فیضیاب نہ ہونے پر سابق امریکی مندوب زلمے خلیل زاد سے مدد چاہتے ہیں۔اب وہ کسی جگہ سے ”فیضاب”نہیں ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے ٹولے سے ایک خاتون لیڈر مریم نوازشریف قابلِ برداشت نہیں جب میاں نوازشریف میدان میں ہوں گے تو عمران خان کی سیاسی حیثیت بھی نہیں رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں