49

دعوے جھوٹ’مہنگائی بے قابو

اسلام آباد(بیوروچیف)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ نومبر میں مہنگائی حکومتی اندازے کی نسبت دو سے تین فیصد زیادہ رہی۔ماہانہ اکنامک آٹ لک رپورٹ کے مطابق نگران حکومت نے 26.5 فیصد سے 27.5 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا تھا مگر مہنگائی حکومتی اندازے سے زیادہ 29.20 فیصد رہی تاہم آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ خوش آئند، معیشت بتدریج بحال ہو رہی ہے، آئی ایم ایف نے مارکیٹ بیسٹد ایکسچینج ریٹ سمیت دیگر پالیسیوں کو سراہا، بجلی و گیس کی قیمتوں، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری سے دبا کم ہوا۔رپورٹ کے مطابق تین ماہ میں مالی خسارہ 17.6 فیصد بڑھا، 963 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، ایک سال میں ڈالر 61 روپے 46 پیسے مہنگا، 223 سے 285 روپے کا ہوگیا، مالی صورت حال بہتر، کرنٹ اکانٹ خسارے میں کمی آئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں