دفاع پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،محمد ریاض کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ادارہ چشتیہ نظامیہ میں تکمیل قرآن کانفرنس کا انعقاد علما مشائخ آئمہ خطبا معززین کی بھرپور شرکت اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ مدارس ہماری تہذیب و ثقافت اقدار اسلام قرآن و سنت کے علم کے محافظ و پشتی بان ہیں معاشرے کی فکری و دینی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اسلام کے مراکز دین کے قلعیاور سر چشمے ہیں مدارس طلبہ کو عالم اسلام کی قیادت کے لیے تیار کر رہے ہیں لیکن چالاک دشمن ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے اسلام پاکستان کے خلاف مکار دشمن کے مذموم ارادوں کو باہمی یگانگت و قومی اتحاد سے خاک میں ملا سکتے ہیں اگر ہم اپنی آرا کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنیکی عادت ترک کر دیں تو ہم معاشرے میں امن و سلامتی کی فضا قائم کر سکتے ہیں۔ صاحبزادہ پیر سیدمحمد منصور الحق شاہ پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی الحاج میاں اللہ بخش کھرل صاحبزادہ محمد احمد رضا حافظ محمد حسن رضا صاحبزادہ علی احمد صابری صاحبزادہ محمد ریحان چشتی و دیگر مقررین نے کہا کہ اس وقت مسلم امہ کو یقینا اتحاد کی ضرورت ہے لہٰذا ہمیں فرقہ واریت عدم برداشت اور تعصب جیسے رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جو کہ اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے سے ممکن ہوگی۔ آئمہ کرام قرآن و سنت کا پیغام فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور اختلاف رائے کو تنازعات کی بنیاد نہیں بنانا چاہیے استحکام پاکستان کے لیے ریاستی نظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دفاع تحفظ پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی ترقی کے لیے اور مرحومین امہ استاذ القرا قاری محمد شریف کھرل اور شہدا کی بلندی درجات فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں