دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنیوالوں کیلئے سخت حکم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ۔ سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کے احکامات پرتمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنزکو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنز،اداروں میں دفتری اوقات اور وقت کی پابندی نہ کرنے پرنوٹس لیا گیا۔خط میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتمام افسران اور ملازمین کودفتری اوقات کی سختی سے پاسداری کرنیکاحکم دیا ہے، سیکریٹریز، اداروں کیسربراہان لازمی خود وقت کی پابندی کی مثال قائم کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں