52

دلبرداشتہ میاں بیوی نے زہریلی گولیاں نگل لیں

مریدوالہ( نا مہ نگار) غربت سے تنگ آکر جواں سال میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھالیں لڑکا جاں بحق، لڑکی کی حالت تشویشناک، لڑکے کی والدہ نے سسرال پر زہر دینے کا الزام عائد کردیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ مریدوالہ کے علاقہ ظفر چوک کے رہائشی 20 سالہ عمیر اور 19 سالہ سعدیہ کی شادی پانچ ماہ قبل ہوئی لیکن غربت کے باعث لڑائی جھگڑا رہنے لگا، گزشتہ روز سسرال والوں سے جھگڑ نے کے بعد مشتعل ہوکر عمیر اور سعدیہ نے زہریلی گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جس سے انکی حالت تشویشناک ہوگئی جنہیں فیصل آباد ہسپتال لیجایا گیا جہاں عمیر زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ سعدیہ کی حالت تشویشناک بیان کی گئی ہے عمیر کی والدہ نے اسکے سسرالیوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے انکو زہر دیا ہے تاہم پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے لیے بھجواکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جسکے بعد مزید کاروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں