گوجرہ(نامہ نگار)گھریلوجھگڑے پر دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔معلوم ہواہے کہ گڑھ محلہ کے 21سالہ اسراالحق نے مبینہ طور پرگھریلوجھگڑے پر زہریلی گولیاں کھالیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد اسے مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا جہاں پر اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
4