83

دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو ومعاشی حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ غلام محمد آباد کے علاقہ 123 ج ب سدھوپورہ کا رہائشی 27سالہ رضا ولد مقصود معاشی حالات سے پریشان تھا، جسکی وجہ سے گھر میں ابھی اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز کسی بات پر گھر والوں سے دوبارہ جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک گیا، جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آیا تو اہل خانہ نے دیکھا تو اسکی نعش چھت سے لٹک رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں