دلبرداشتہ نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی

جڑانوالہ(نامہ نگار)22سالہ نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زیریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی،تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کے نواحی گائوں چک نمبر 65ر-ب کے رہائشی 22سالہ نوجوان عادل ولد الیاس نے گندم میں رکھنے والی زیریلی گولیاں نگل لیں حالت غیر ہونے پر سول ہسپتال جھمرہ لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع پر پولیس تھانہ بلوچنی نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ نوجوان کی اچانک ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں