دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ دلجیت دوسانجھ معاملے پر میں کسی وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا۔بھارتی اخبار میں شائع مضمون میں لیجنڈ اداکار نے کہا کہ اگر فیس بک نے میری دلجیت دوسانجھ کے حق میں کی گئی پوسٹ ہٹائی دی ہے تو اسے وضاحت سمجھنا ٹھیک ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھے کسی چیز پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں فلم انڈسٹری سے حمایت نہ ملنے پر بھی مایوس نہیں۔نصیرالدین شاہ نے سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت سے پیدا کے تنازع میں دلجیت دوسانجھ کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں