دلہن نے 1کروڑ12لاکھ کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صوبے باتمان سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن نے اپنے ولیمے کے موقع پر ملنے والا سونا فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیہ کر دیا، جس کی مالیت تقریبا 40ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ 12 لاکھ روپے کے قریب ہے۔دلہن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کو ایک نیک مقصد کی شروعات بنانا چاہتی ہیں تاکہ غزہ کے مظلوم عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام دوسروں کے لیے بھی جذب ہمدردی اور یکجہتی کی تحریک بنے گا، خصوصا ان حالات میں جب “اسرائیلی” جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں