دلیمہ کے دن دولہا لٹ گیا،جھپٹا گروہ نے 15مرد و خواتین کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نثار کالونی میں ولیمہ سے واپسی پر دولہا کو لوٹ لیا جبکہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کا جھپٹا گروہ 15مقامات پر لوٹ مار کرکے 7خواتین سے پرس اور قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگیا’پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناسر کا سراغ نہ لگا سکی۔تفصیل کے مطابق نچار کالونی گلی نمبر7کے رہائشی ماجد نے بتایا کہ اسکے بھائی شان علی دعوت ولیمہ سے فارغ ہوکر گھر کے باہر کھڑا تھا کہ اسی دوران مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ سلامی کی رقم 70ہزار و فون چھین لیا،جبکہ موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں کا جھپٹا گروہ لاری اڈا کے قریب اسامہ سے فون،عبدالرشید غازی سابق جی ٹی ایس چوک میںکنول بی بی سے پرس،کچہری روڈ پر بلال سے فون’ڈائیو روڈ پر اعجاز سے قیمتی فون،عباس نگر پل کے قریب حسیب رضا سے جھپٹا مار کر پرس،سمن آباد مدنی مسجد کے قریب فیضان سے فون ،مین روڈ سمن آباد پر ندیم سے فون،فرید ٹائون میں پروین کوثر سے پرس،کریم ٹائون میں نیلم کوثر سے پرس،جھال پل کے قریب عدنان صابر سے فون،سرسید ٹائون کی منزہ بی بی سے پرس،عبداللہ پور چوک میں ندیم اسلم سے فون،سرگودھا روڈ پر احسن سے جھپٹا مار کر فون،ملت چوک میں ناصر سے فون اور گلشن اقبال کے قریب انور سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں