31

دل اور کینسر کے نئے ہسپتال

لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبہ بھر میں انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے اور نئے پروجیکٹس کے تحت عمارتوں کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کے پروجیکٹس میں شبانہ روز مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا ویژن ہے کہ عوام الناس کو بہتر سے بہتر اور ان کے گھروں کے نزدیک صحت کی سہولیات دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرومواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 66 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ایڈیشن سیکرٹری ایگریگیشن وفنانس، ایڈیشنل سیکرٹری آئی اینڈ سی، ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری، کمشنر لاہور ڈویڑن و کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے نمائندوں، چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی ڈیپ شاہ میر و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں