3

دل کا دورہ پڑنے سے رکشہ ڈرائیور چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رسالہ روڈ پر اڑوڑی پھاٹک کے قریب سرراہ دل کا دورہ پڑنے پر لوڈر رکشہ کا ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو1122 نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 253 کچی کوٹھی کا رہائشی 45سالہ عمران ولد خان لوڈر رکشہ چلا کر اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا، گزشتہ روز وہ رکشہ پر سامان لوڈ کر کے جا رہا تھا کہ اچانک لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر کھیتوں میں چلا گیا وہاں پر موجود افراد نے دیکھا تو ڈرائیور رکشہ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو عمران زندگی کی بازی ہار چکا تھا، جس کی موت مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں