دل کے دورے کے50فیصد مریضوں کی عمر49سال سے کم

اسلام آباد(بیورو چیف) تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دل کے دورے کے تقریبا نصف مریض 49 سال سے کم عمر کے ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سینئر ماہرینِ امراضِ قلب نے ہفتے کو ایک سیمینار میں ایک چونکا دینے والی تحقیق پیش کی، جس کے مطابق ملک میں دل کے دورے کے تقریبا 50 فیصد مریضوں کی عمر 49 سال سے کم ہے اور ان میں سے 12 سے 15 فیصد کی عمر 40 سال سے بھی کم ہے۔قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ماہرین ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سمپوزیم میں گفتگو کر رہے تھے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ ذیابطیس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، سگریٹ نوشی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی جیسے عوامل اس رجحان کو بڑھا رہے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے ان ممالک میں شامل کر رہے ہیں جہاں کم عمری میں دل کے دورے سب سے زیادہ ہو رہے ہیں۔یہ تحقیق این آئی سی وی ڈی کی کارڈیالوجی ٹیم نے خود ڈیزائن اور انجام دی، جو 7جون 2021سے 31دسمبر 2023تک جاری رہی، اس میں 261ایسے مریض شامل کیے گئے جنہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد، دل میں بننے والے خون کے لوتھڑے کے علاج کیلئیدو مختلف اینٹی کوایگولینٹ ادویات کے اثرات کے ٹیسٹ کیلئیرجسٹر کیا گیا، یہ لوتھڑا فالج یا دیگر پیچید گیوں کا باعث بن سکتا ہے۔مذکورہ تحقیق کے نتائج جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈ یا لو جی: ایڈوانسز میں شائع ہوئے۔مرکزی محقق ڈاکٹر جہانگیر علی شاہ کے مطابق نئی دوا نے ابتدائی مرحلے میں پرانی دوا کے مقابلے میں تیزی سے لوتھڑا ختم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں