دماغی رسولی والی فلسطینی بچی کا کامیاب علاج

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ سینٹر نے غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والی نو سالہ فلسطینی بچی سما کی جان بچانے کیلئے فوری کارروائی کی ہے۔میڈیارپورٹس کیمطابق یہ بچی دماغی رسولی میں مبتلا تھی اور اسے فوری اور خصوصی طبی مداخلت کی ضرورت تھی۔ سینٹر نے بچی کو اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع الحسین کینسر سینٹر منتقل کرایا اور اس کے علاج کے اخراجات فراہم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں