دنیا بھر میں کشمیریوں کی جانب سے یوم حق خوداریت آج منایا جارہا ہے

جہانیاں(نامہ نگار) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں کی جانب سے یوم حق خودارادیت آج منایا جارہا ہے اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں کانفرنسز، سیمینارز کا انعقاد کیاجارہا ہے جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی جانب سے اس عزم کے ساتھ یوم حق خود ارادیت منایا جائیگا کہ اقوام متحدہ کو یاد دلایا جا سکے کہ وہ اپنی قردادوں پر عمل کرکے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائے ۔ 75برس قبل 05 جنوری 1949 ء کو اقوام متحدہ نے قرارداد کی منظوری دی کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے تنازعہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 5 جنوری 1949 کی قرار داد اور دیگر اسی نوعیت کی قراردادیں آج بھی ایک ایسی حقیقت ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے بھارت نے ان قرار دادوں پر عملدرآمد سے انکار کر کے مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹیں کھڑی کیں اسے اپنی قراردادوںپرعملدرآمد کا اہتمام کرناچاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں