دنیا سے اب تک کتنا سونا نکالا جاچکا؟

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )سونا ہمیشہ سے انسانیت کا دل موہ لینے والا عنصر رہا ہے مگر ایک حالیہ رپورٹ نے سونے کی مقدار اور اس کی صلاحیت کو ایک نئے زاویے سے پیش کیا ہے۔ اندازوں کے مطابق اب تک انسانوں نے تقریباً 187200 ٹن سونا نکالا ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود زمین کی سطح کے نیچے وسیع ذخائر اب بھی چھپے ہوئے ہیں۔لیکن سب سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ اگر تمام نکالا گیا سونا ایک 5 مائیکرون موٹی تار میں ڈھال کر کھینچا جائے تو وہ اس بے انتہا مقدار میں زمین کا 1.12 کروڑ مرتبہ چکر لگا سکتا ہے! یہ ایسے حیران کن اعدادوشمار ہیں جو زمین کے قطر (12,756 کلومیٹر)کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور بھی زیادہ متاثر کن بن جاتا ہے۔سونے کی خصوصیات نہ صرف اس کی خوبصورتی بلکہ اس کے جسمانی خواص کو بھی منفرد بناتی ہیں۔ یہ جسم کی درجہ حرارت کے ساتھ فوری طور پر ہم آہنگ ہو جاتا ہے اور حرارت کو موثر طریقے سے منتقل کرتا ہے جس سے یہ پہننے میں نہ صرف آرام دہ بلکہ خوبصورت بھی محسوس ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں