دنیا میں بے شرم لوگوں کی کمی نہیں’ بشریٰ انصاری

کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکائونٹس کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورنے کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بشری انصاری نے کہا کہ نامعلوم عناصر ان کی تصاویر استعمال کر کے خود کو بشری انصاری ظاہر کرتے ہیں اور خیرات و فلاحی کاموں کے نام پر لوگوں سے رقم طلب کرتے ہیں۔سینئر اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود متعدد جعلی آئی ڈیز ان کی نہیں ہیں اور عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں