دنیا وآخرت میں کامیابی کیلئے قرآن وسنت پر عمل کرنا ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قرآن مجید سے تعلق جوڑ لو’ قیامت والے دن قرآن مجید اللہ تعالیٰ سے ہماری سفارش کرے گا اور جنت میں لے کر جائے گا’ ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا عدیل یوسف صدیقی نے جامعہ صدیقیہ نقشبندیہ جج والا میں محفل میلادۖ کے شرکاء سے کیا’ محفل میلادۖ میں نیوزایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ حضرت علامہ مولانا پیر اشرف شاد’ علامہ محمد سفیان’ ڈاکٹر شہزاد محمود شاہد’ رائے اعجاز احمد کھرل’ صوفی محمد مختار’ صاحبزادہ محمد ذوالفقار کے علاوہ پیر بھائیوں اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی’ علامہ عدیل یوسف صدیقی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پیروی کرنا شروع کردیں پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ آپ کو کیسے نوازتا ہے’ اللہ تعالیٰ آپ کو وہاں سے رزق عطاء فرمائے گا جہاں سے آپ کا گمان تک نہ ہوگا’ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو’ اپنے دل میں اپنے مسلمان بھائی کیلئے اچھا گمان رکھو’ نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک نے کہا کہ درود شریف کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں’ اٹھتے’ بیٹھتے’ چلتے پھرتے درود شریف پڑھتے رہیں’ درود شریف کی برکت سے اللہ تعالیٰ آپ کی زندگیوں کو آسان فرما دے گا اور رزق کے نئے دروازے کھول دے گا’ انہوں نے کہا کہ اپنی اولادوں کو قرآن مجید کا قاری بنائیں اور ان کے دلوں میں قرآن مجید کی محبت اجاگر کریں’ قرآن مجید کا پڑھنا اور سننا عین عبادت ہے’ خوش قسمت ہیں وہ والدین جن کی نیک اولاد قرآن مجید کو اپنے سینے میں سما لیتی ہے’ جس سینے میں قرآن سما جائے وہ سینہ افضل ہو جاتا ہے’ معاشرے کا ہر فرد اپنے معمولات میں تلاوت قرآن مجید کو شامل کرے’ تلاوت قرآن مجید کی برکت سے اطمینان و سکون محسوس ملتا ہے’ بطور والدین ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی اولادوں کو نیک اعمال کی طرف راغب کریں کیونکہ نیک اولاد بھی صدقہ جاریہ ہے’ محفل میلادۖ کے آخر پر درود پاک کا ورد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں