دنیا و آخرت کی کامیابی نبی کریمۖ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) رانا برداران کے زیر اہتمام 1500واں جشن آمد رسول کے سلسلہ میں سالانہ تقریب ہیون میرج ہال کینال روڈ پر منعقد ہوئی جس میں رانا علی رضا،رانا وسیم عباس ، چوہدری محمد حسین خان،رانا مزمل حسین بوبی ، رانا تجمل خاں کوکا،امیدوار این اے 96ملک نواب شیروسیر،چوہدری تیمور علی خان،چوہدری عمران یوسف،رانا بلال مصطفی،علامہ آغا جعفر رضا آف کراچی،پیر قاری عبد الرحمن قادری چیئرمین مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان ،صاحبزادہ حافظ امجد ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، قاری خبیب حمید رہنما دیو بند مسلک فیصل آباد،علامہ سجاد علی اکبر آف سندھ،علامہ سکندر حیات ذکی،اسلم رندھاوا،عثمان قادری،عمر برداران،پنڈت بھگت لال مندر نیلا گنبد لاہور،سردار پیرا سنگھ چیئرمین مرکزی بین المذاہب کمیٹی،سجاد اشرف حیدری، صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی،طاہر جی،اشتیاق خان،رائے مدثر حسین، احسان مانک بلوچ،میاں اویس،عمران جٹ،علی حمزہ بھٹی،نعمان بھٹی،ملک اعظم،سابق کونسلر خان نعمان خان، عمران چوہدری،جاوید گجر،ملک شبیر، عبدالستار رحمانی،ملک الیاس،ریاض خان غوری،شیخ کامران،پرنسپل (رئیادئر)پروفیسر خواجہ عبدالوادو, سیکورٹی آفیسر ایس پی دفتر رانا انصر، چوہدری تاج جٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا،ڈاکٹر سلیمان ظہیر سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم نے عدل مساوات رواداری اور بھائی چارے پر مبنی ریاست قائم کی نوجوانوں کو درپیش فکری سماجی اور معاشرتی چیلنجز کا حل سیرت النبی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے آپ کی آمد سے اندھیرے جھٹ گئے اور ہر طرف نور چھا گیا دنیا و آخرت کی کامیابی آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے آپ نے ہمیشہ محبت اخوت پیار کا درس دیا ہے آپ رحمت العالمین بن کر آئے مقررین کا کہنا تھا کہ آپ دو جہانوں کیلئے باعث رحمت ہے ہمیں آپ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں