دنیا پر عالمی جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے اسرائیل اور امریکہ کی ایران پر کھلی جارحیت اور بد معاشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا پر عالمی جنگ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں ۔ اسلام دشمن عالمی استعماری قوتوں اور مسلم دشمن طاقتوں نے پور ے مسلم خطے کو جنگ میں دھکیل دیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ شروع کروا رکھی ہے تو دوسری طرف امریکہ و اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا ہے ۔ چاہیے تو یہ تھا کہ مسلم ممالک اور ان کے حکمران اکٹھے ہو کر عالم کفر کا مقابلہ کرتے ۔ مگر افسوس کہ ایران نے اسرا ئیلی حملے کے جواب میں مسلم عرب ممالک پر جارحیت شروع کر دی ہے ۔ جس سے پوری پوری مسلم دنیا کے دل زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران پر اسرائیل و امریکہ کی طرف سے حملہ غلط ہے تو عرب ممالک پر حملے درندگی کی بد ترین مثال ہے ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نہ صرف اسرائیل و امریکی حملے کی مذمت کرتی ہے بلکہ دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں ، دشمن کے آلہ کار بن کر اپنوں کی سرحدوں کو پامال کرنے ، امت مسلمہ کے جسد کو زخمی کرنے اور مسلم اتحاد و اتفاق کو نقصان پہنچانے ، عرب ممالک پر حملوں کی بھی پر زور مذمت کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں