دنیا کو غزہ کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے’عابد شیر علی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی ہو گئی، میزائل خاموش’ طیارے پُرسکون’ سب اچھا، لیکن روئے زمین پر ستم کے ماروں کی ایک بستی ہے جس کے باسی بھوک پیاس اور افلاس کی لڑائی اب تک لڑ رہے ہیں، وہ قطاروں میں لگ کر کھانے پینے کی اشیاء لیتے ہیں جو مختلف رفاحی تنظیمیں فراہم کرتی ہیں، ان امدادی مراکز پر صہیونی درندے بم برساتے ہیں اور درجنوں فلسطینی خاک وخون میں لت پت ہو کر رب ذوالجلال کے پاس چلے جاتے ہیں۔ غم زدوں کے اس نگر کا بھی کوئی والی ہے؟ ستم زدہ غزہ زادے کب تک دشمن کے بارود میں جل جل کر خاکستر ہوتے رہیں گے؟ ان کے لاشے سوال کرتے ہیں۔ شعائر انسانیت کے پاس اہل غزہ کے دکھوں کا مداوا نہیں وہ اﷲ کی بارگاہ میں اس کے محبوب نبیۖ کے سفارش لے کر جائیں تو ہی ان پر کھلے دوزخ کے دروازے بند ہو پائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو غزہ کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے اور فوری طور پر اسرائیلی حملے رکوانے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں