دنیا کی سب سے مہنگی سیلفی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) دولتمندوں کی ضیافتوں میں دولتمند ہی آتے ہیں، اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں نہ ہی کچھ عوام کی دلچسپی کی خبریت ہوتی ہے لیکن صدر ٹرمپ کے عشائیہ میں سعودی عرب کے کران پرنس کے استقبال کیساتھ ساتھ ، ایک فوٹو فریم میں جمع ہونے والے دولتمندوں کی سیلفی غیر معمولی ثابت ہوئی اور بہت تیزی سے وائرل ہو گئی۔اس سیلفی کی خاص بات یہ سامنے آئی کہ اس میں دکھائی دینے والے دولتمندوں کی دولت سات سو بلین ڈالر ہے؛ یعینی یہ دولتمندوں کی سب سے بڑی سیلفی بن گئی ہے۔ ایک سیلفی میں اتنے زیادہ دولتمندوں کو پہلے کبھی اکٹھا نہیں دیکھا گیا۔واشنگٹن میں وائٹ ہائوس دنیا کی سیاست کا مرکز ہے۔ یہاں دنیا سے اہم مہمان آتے رہتے ہیں، مہمانوں کے لئے ڈنر کا اہتمام کرنا وائٹ ہائوس کا معمول ہے۔ لیکن وائٹ ہاوس کی گہماگہمی اس بار بہت مختلف تھی جہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان صدر ٹرمپ کے مہمان بنے تھے۔ اس شاندار سرکاری عشائیے نے نہ صرف سیاسی اور سفارتی حلقوں میں ہلچل مچائی بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ برپا کر دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وائٹ ہائوس کے ایسٹرن روم میں پرتکلف عشائیہ دیا تو اس میں امریکہ کی دولت مند ترین ہستیوں کو خاص طور سے انوائیٹ کیا۔ سب ملٹی بلینئیر شوق سے ڈنر میں آئے، کیونکہ محمد بن سلیمان صرف ایک اہم مملکت کے کران پرنس ہی نہیں بلکہ انویسٹمنٹ کے نئے امکانات کی عظیم کان کے کسٹوڈین بھی ہیں۔ ان کے ایک اشارے سے دولتمندوں کی دولت کہیں سے بڑھ کر کہیں پہنچ سکتی ہے۔ وائٹ ہائوس کے اس ڈنر میں کران پرنس سے ملنے کے اشتیاق میں دنیا بھر کی مشہور ترین اور امیر ترین شخصیات ایک ہی چھت تلے جمع ہو گئیں۔ لیکن نیوز آٹ لیٹس کے لئے ہیڈ لائنز تب بنیں جب اتفا بنی ایک غیر معمولی سیلفی نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔ڈنر میں شریک پرتگال کے بلینئیر فٹبال سٹار اور سعودی کلب النصر کے ستون کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا فون نکالا اور ایک سیلفی لی۔ اس سیلفی کو دنیا کی سب مہنگی سیلفی بھی کہا جاسکتا ہے کیوں کہ اس تصویر میں امیر ترین شخصیات ایک ساتھ نظر آ رہی ہیں۔اس سیلفی میں سیاست، بزنس، ٹیکنالوجی اور کھیل کے بڑے بڑے نام ایک ہی فریم میں نظر آ رہے تھے۔ جن کی مجموعی دولت 700 ارب ڈالرز سے زائد ہے۔ پس منظر میں امریکی میرینز کے لیجنڈری بینڈ اور وائٹ ہائوس کی شاندار سجاوٹ نے حسن دوبالا کردیا تھا۔النصر کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے منگل کو وائٹ ہائوس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں لی گئی ایک سیلفی – اور جس میں دنیا کی چند بااثر شخصیات نے شرکت کی تھی – سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔پرتگال کے رونالڈو نے اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، فیفا کے سربراہ گیانی انفینٹینو، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور وائٹ ہائوس اے آئی اور کرپٹو زار ڈیوڈ ساکس اور اوپن اے آئی کے صدر اور شریک بانی گریگ بروک مین کے ساتھ پوز دیا۔تمام تازہ ترین سرخیوں کے لیے، ہمارے Google News چینل کو آن لائن یا ایپ کے ذریعے فالو کریں۔وائرل سیلفی کا موازنہ 2014 کی مشہور آسکر سیلفی سے کیا گیا جسے امریکی اداکار بریڈلی کوپر نے لیا تھا اور اس میں جینیفر لارنس اور انجلینا جولی جیسے کئی اے-لسٹرز شامل تھے۔رونالڈو کی سیلفی کاروبار، سرمایہ کاری، ٹیک اور کھیلوں کی دنیا کی شخصیات کو اکٹھا کرنے میں کم اثر انگیز نہیں تھی۔عشائیہ کے دوران، ٹرمپ نے رونالڈو کی حاضری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا، بیرن، ایک “بڑا مداح” ہے۔ٹرمپ نے کہا، “یہ کمرہ دنیا کے سب سے بڑے لیڈروں، کاروبار [اور] کھیلوں کی اہم ترین شخصیات سے بھرا ہوا ہے۔” “میرا بیٹا رونالڈو کا بہت بڑا پرستار ہے اور بیرن کو اس سے ملنے کا موقع ملا، اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب اپنے والد کی قدرے زیادہ قدر کرتا ہے،” ٹرمپ نے اپنے متعلق ہلکے پھلکے استہزا کے ساتھ اپنے سپر سٹار مہمان کی عزت افزائی کی۔رونالڈو سعودی عرب کی النصر کے لیے کھیلتے ہیں اور ان کا شمار کئی عالمی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو حالیہ برسوں میں مملکت کی طرف راغب ہوئے ہیں۔ رونالڈو کا کردار صرف فٹ بال گرانڈ تک محدود نہیں بلکہ انہیں سعودی عرب میں جدید کاری کی کران پرنس محمد بن سلیمان کی کوششوں کا ایک برانڈ ایمبیسیڈر بھی تصور کیا جاتا ہے۔ رونالڈو کی یورپ اور لاطینی امریکہ کی بہترین فٹ بال کلوں کو نظر انداز کر کے سعودی عرب کی فٹبال کپب کے ساتھ وابستگی فٹ بال کی جذباتی دنیا میں خود ایک بہت بڑا رجحان ساز بھونچال تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں