دنیا کی پہلی چارجنگ سڑک

ناروے ( مانیٹرنگ ڈیسک )ناروے نے پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دنیا کی پہلی ایسی سڑک متعارف کرا دی ہے جو الیکٹرک گاڑیوں کو دوران سفر بغیر کسی تار یا اسٹیشن کے خود بخود چارج کرسکتی ہے۔اس شاہراہ کے نیچے خاص قسم کے انڈکٹیو چارجنگ کوائلزنصب کیے گئے ہیں۔ یہ کوائلز ان گاڑیوں کو بجلی منتقل کرتے ہیں جو انرجی وصول کرنے والے جدید نظام سے لیس ہوں۔ یہ نظام خودکار ہے اور ہائی وے کی رفتار پر بھی مستقل چارجنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔یہ پیش رفت خودکار الیکٹرک گاڑیوں کے بیڑے کے قیام کی راہ ہموار کرے گی کیونکہ اب انہیں چارجنگ کے لیے رکنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ یہ سہولت ڈرائیورز کے لیے بھی انتہائی آسانی فراہم کرے گی اور مستقبل کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے لیے ایک قابل توسیع ماڈل پیش کرتی ہے۔یہ منصوبہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی جانب بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ناروے کا ہدف ہے کہ وہ 2025 تک 100 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنائے اور وہ اس منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں