دنیا کی کوئی طاقت کشمیرکو پاکستان کا حصہ بننے سے نہیں روک سکتی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی’ جس کی قیادت سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے صدر چوہدری بہادر علی نے کی’ ریلی میں آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے سرپرست اعلیٰ حاجی ریاض ‘ چیئرمین مشتاق احمد ‘ جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد’ سیکرٹری اطلاعات طارق جٹ’ سینئر نائب صدر چوہدری جمیل اختر’ نائب صدور چوہدری ندیم جٹ’ گلفام ملک’ ظفر علی قادری’ سپریم انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ چیف آرگنائزر شیخ یوسف گچھا’ سابق ایم پی اے محترمہ نجمہ افضل خاں’ منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ شیخ صابر’ صوفی خالد’ جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن’ انضمام ملک’ شاہین ملک’ چوہدری خلیل جٹ’ ملک لیاقت’ قاری شکیل’ ‘ چوہدری اشفاق’ ملک طارق سرفراز کملا’ ماما محبوب’ ملک فہیم’ ملک فلامت’ پرویز میر’ چوہدری ندیم’ چوہدری وسیم’ چوہدری ثاقب’ شازم جٹ’ چوہدری عمران’ سیف المگیر’ چوہدری قادر’ چوہدری قدیر’ لالہ نذیر’ عامر سہل’ خرم رشید’ افراز احمد ملک’محمد سمیع کے علاوہ تاجروں’ دکانداروں آزاد کشمیر کے رہائشیوں نے بھرپور شرکت کی’ ریلی اخبار مارکیٹ سے شروع ہو کر کارخانہ بازار ‘ کچہری بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوئی’ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا مخالف نعرے درج تھے’ ریلی کے شرکاء تمام راستے کشمیر بنے گا پاکستان’ ہے حق ہمار کشمیر’ پاکستان زندہ باد’ بھارت مردہ باد’ کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی کے بلند نعرے لگاتے رہے’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ آزاد کشمیر اتحاد گروپ کے صدر چوہدری بہادر علی’ جنرل سیکرٹری ملک اعجاز’ ذیشان جاوید ظفر نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان کا حصہ بننے سے نہیں روک سکتی’ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قریہ قریہ’ گلی گلی میں لوگ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں’ ہم شہداء پاکستان اور شہداء کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں’ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا’ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ او ریاستی ظلم و جبر ختم کرے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ مل کر مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کو نکال باہر کرے گی’ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ‘ سابق ایم پی اے نجمہ افضل نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کشمیریوں کو فتح و نصرت ملے گی اور وہ بھی آزاد فضائوں میں سانس لیں گے’ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے ہیں مگر کشمیریوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے اور وہ نہتے ہونے کے باوجود بھارتی افواج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں’ انہوں نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی کہ عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ رکھے اور عالم اسلام سے مل کر کشمیریوں کو آزادی کی خوشیاں دلائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں