دنیا کے امن میں پاکستان کا کلیدی کردار تسلیم کیا جارہا ہے ‘ رانا تنویر

مریدکے(نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کردیا تھا اور ہم معاشی دیوالیہ کے قریب پہنچ چکے تھے لیکن آج پاکستان دنیا میں دوبارہ وقار سے نہ صرف کھڑا ہے بلکہ دنیا کے امن میں پاکستان کا کلیدی کردار تسلیم کیا جارہا ہے یہ سب وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی محنت اور کامیاب سفارتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔مریدکے کی سرحدی آبادی جنڈیالہ کلساں میں سابق ایم پی اے چوہدری واجد علی خاں کے بیٹے کی شادی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی پاسپانی کے بعد فلسطین امن معاہدہ میں پاکستان کی شمولیت اس بات کی گواہی ہے پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے ۔عالمی ادارے اور ان کے سربراہ خاص کر امریکی صدر ٹرمپ ہر فورم ہر جگہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی قیادت اور فیلڈ مارشل امن کے داعی ہیں ۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے ،انشااللہ 2026ء میں پاکستان اقتصادی معاشی دفاعی اعتبار سے ایشیا کا ٹائیگر بننے جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں