دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )سیاستدان عموما ًاپنے فیصلوں اور قیادت کی بدولت مشہور ہوتے ہیں لیکن کچھ رہنما اپنی نجی دولت کی وجہ سے بھی خبروں کی سرخیوں میں آ جاتے ہیں۔ دنیا میں ایسے رہنما موجود ہیں جن کی دولت اربوں ڈالر میں تخمینہ کی جاتی ہے اور جن کے اثاثے بعض اوقات کئی ممالک کی معیشت سے بھی زیادہ سمجھے جاتے ہیں۔یاہو فنانس نے دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن، بیلاروس کے صدر الکسانڈر لوکاشینکو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ یہ رہنما کاروبار اور سرمایہ کاری کے ذریعے اربوں ڈالر کے مالک بن چکے ہیں۔روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو دنیا کے سب سے امیر سیاستدان کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جو 200 ارب امریکی ڈالر کے مالک ہیں۔ ان کی دولت زیادہ تر توانائی اور قدرتی وسائل کی کمپنیوں میں غیر رسمی حصص پر مبنی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کی سیاسی اثر و رسوخ اور طویل عرصے تک حکمرانی نے ان کے دولت مند ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو بھی امیر رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، رپورٹس کے مطابق ان کی دولت 9 ارب امریکی ڈالر ہے تاہم ان کے اثاثوں کی تفصیلات واضح نہیں ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت زیادہ تر جائیداد، ہوٹل، گالف ریزورٹس اور برانڈنگ سے حاصل ہوئی ہے۔ ان کے اربوں ڈالر کے اثاثے ان کی سیاسی مدت کے بجائے کاروباری سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔ ان کی دولت 7.2 ارب امریکی ڈالر پر مشتمل ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی دولت 5 ارب امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے لیکن اصل اعداد و شمار کی تصدیق مشکل ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ کی دولت دیگر عالمی رہنماں کے مقابلے میں کم سمجھی جاتی ہے جو بین الاقوامی رپورٹس میں خاندان سے متعلق اثاثوں پر مبنی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں