دنیا کے بدترین ڈرائیورز میں امریکی سرفہرست

اسلام آباد(بیوروچیف) دنیا کے بدترین ڈرائیورز کی جاری فہرست میں امریکا بازی لے گیا۔ جبکہ پاکستان فہرست میں شامل نہیں۔عالمی سطح پر ڈرائیونگ کے معیار سے متعلق جاری کی گئی نئی فہرست نے عوام کو حیران کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کے ڈرائیورز کو دنیا کے بدترین ڈرائیورز قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ ترکی دوسرے، برازیل تیسرے اور فلپائن چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔فہرست میں خطے کے دیگر ممالک بھی شامل ہیں۔ تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت اس فہرست میں 17ویں نمبر پر بدترین ڈرائیورز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں سب سے نمایاں پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ پاکستانی ڈرائیورز کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔گلوبل اسٹیٹکس کی جانب سے مرتب کی گئی اس فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونا ماہرین کے مطابق ایک مثبت اشارہ ہے۔ جو پاکستانی ڈرائیوروں کی مہارت، احتیاط اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ظاہر کرتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی ڈرائیوروں کے لیے ایک اعزاز کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور اس سے ملکی سطح پر ڈرائیونگ کے معیار میں بہتری کی عکاسی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ یہ فہرست عالمی سطح پر ڈرائیونگ کے رویئے، حادثات کی شرح اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کی گئی ہے۔ جس میں پاکستانی ڈرائیوروں کی عدم شمولیت کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں