دنیا کے تیز ترین مکے باز نے3عالمی ریکارڈ قائم کردئیے

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )مارشل آرٹس کو بچپن کے بدمعاشوں سے بچنے کے لیے سیکھنے والا نوجوان آج دنیا کا تیز ترین پنچ مارنے والا انسان بن چکا ہے۔ 23 سالہ جوشوا لیالا نے 3 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرکے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔جوشوا نے 7سال کی عمر میں خود پر ہونیوالے اسکول کے ظلم و ستم سے بچنے کے لیے تائیکوانڈو سیکھنا شروع کیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس نے نہ صرف خود اعتمادی حاصل کی بلکہ مارشل آرٹس کو بطور کیریئر اپنایا۔ آج وہ اپنی مکسڈ مارشل آرٹس کمپنی بنانے کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر 9 لاکھ 82 ہزار فالوورز کے ساتھ ایک ابھرتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں۔جوشوا کا کہنا ہے کہ 2021 میں اس نے سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے مواد پوسٹ کرنا شروع کیا، جس نے چند ہی ہفتوں میں 2 ہزار سے 2 لاکھ ویوز حاصل کیے اور یوں وہ 3 مختلف نوکریاں کرتے ہوئے اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہو گیا۔اب جوشوا نہ صرف ایک ریکارڈ ہولڈر فائٹر ہے بلکہ نئی نسل کے لیے ایک متاثرکن شخصیت بھی بن چکا ہے جو یہ پیغام دے رہا ہے کہ مشکلات کا سامنا ہمت اور محنت سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں