دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے

کراچی(بیوروچیف) دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔ان کے بھائی ریاض سومرو کے مطابق 55سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا گھر میں علاج جاری تھا، ان کی نماز جنازہ شکار پور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔نصیر سومرو کا قد 7فٹ 9انچ تھا اور ان کا شمار دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا، دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں