دنیا کے مہنگے ترین پنیر کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

سپین ( مانیٹرنگ ڈیسک) 10ماہ پرانا پنیر کا ٹکڑا نیلامی میں حیران کن 36ہزار یورو میں فروخت ہوگیا۔یہ تاریخی نیلامی سپین کے علاقے آسٹوریاس کے شہر کابرالیس میں ہوئی ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تیسری بار ہے جب اس کونسل کے تحت تیار کردہ پنیر نے دنیا کا سب سے مہنگا پنیر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل 2019 میں 20ہزار 500یورو اور 2018 میں 20ہزار 474یورو میں پنیر فروخت کیا جا چکا ہے۔اس بار کا ریکارڈ توڑنے والا پنیر مشہور چیز فیکٹری آنخل دیاز ہریرو نے تیار کیا تھا، جس نے مے خور قیسو دیل سرتامن یعنی مقابلے کا بہترین پنیر کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ 15مختلف چیز فیکٹریز نے اس مقابلے میں شرکت کی، جنہوں نے اپنی بہترین مصنوعات پیش کیں، ایک ماہر جیوری نے ان کا ذائقہ چکھنے کے بعد فیصلہ سنایا۔نیلامی میں سپین بھر سے 9مختلف ریسٹورینٹس اور کیٹرنگ اداروں نے حصہ لیا، بولی 3ہزار یورو سے شروع ہوئی اور کل 40بولیاں لگائی گئیں۔ یہ پنیر 2.3کلوگرام وزنی تھا، جسے گائے کے دودھ سے تیار کر کے تقریبا ڈیڑھ ہزار میٹر بلند لوس مازوس غار میں 10ماہ تک محفوظ رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں